ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گڑھی شاہو : کھلے پھاٹک پر ٹرین کی ٹکر سے خاتون اوربچی سمیت 5 افراد زخمی

 گڑھی شاہو : کھلے پھاٹک پر ٹرین کی ٹکر سے خاتون اوربچی سمیت 5 افراد زخمی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: گڑھی شاہو میں کھلے پھاٹک پر ٹرین کی ٹکر سے خاتون اوربچی سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

 ریلوے حکام کے مطابق مغلپورہ سے ایک مال گاڑی ریلوے سٹیشن جارہی تھی کہ گڑھی شاہو پھاٹک گزرنے کے بعد اس کی چاربوگیوں میں سے دو الگ ہوگئیں، ان بوگیوں کو جوڑنے کے لیے ٹرین ریورس کی گئی تو دھکا لگنے سے یہ بوگیاں پھاٹک کی طرف چل پڑیں جو اس وقت کھل چکا تھا۔

 بوگیوں کو واپس آتا دیکھ کر ریلوے ملازم نے فوری پھاٹک بند کرنے کی کوشش کی مگر اس دوران بوگیاں کھلے پھاٹک سے ٹکراگئیں جس سے 5 راہگیر  زخمی ہوگئی جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

 پولیس کے مطابق حادثے میں خاتون کا بازو کٹ گیا جب کہ دیگر زخمیوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔
 

Ansa Awais

Content Writer