ویب ڈیسک: نامور پاکستانی ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ان دنوں ایک بار پھر خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں اور اس بار ان کی وجہ مقبولیت ان کا بیان نہیں بلکہ ان کے ساتھ پیش آئی واردات ہے، اپنے حالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا ’اُن پر بھونکنے کی بجائے بہن کو سنبھالو!
تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے ’ ری سنٹلی ‘ ایک پوڈکاسٹ میں پیش آنے والی واردات پر خصوصی بات کرتے ہوئے کہا ہنی ٹریپ کرنے والی لڑکی آمنہ عروج کے اتنے بھائی اور بہنیں ہیں جو ایک دم باہر نکلیں گے اورباتیں کریں گے، میں ان بہنوں اور بھائیوں کو بولتا ہوں میرے اوپر بھونکنے کی بجائے اپنی ’ بہن کو بہن کو سنبھالو!
ڈرامہ نگار نے پیغام دیتے ہوئے کہا وہ بیچاری پکڑی گئی تھی، میری دعا ہے جب وہ جیل سے باہر آئے اللہ اُس کو شرافت کی زندگی جینے کا موقع دے اور وہ اپنا گھر بھی صاف رکھے، میں اُس کے لئے دعاگو ہوں۔
خلیل الرحمان قمر نے درپیش وارِدات کے حقائق بتاتے کہا ملزمہ آمنہ عروج رات 12 بجے سے مجھے بلا رہی تھی کہ آپ آئیں اور ہمارا ’ سیٹ اَپ‘ تو دیکھیں، اُس نے کہا صبح تک میں جاگتی ہوں ہم لوگ انتظار کریں گے، ساتھ چائے پیئں گے، میں اُس روز صبح 4:40 پر وہاں پہنچا اور جیسے ہی میں اُس لڑکی کے گھر داخل ہوا شاید وہ اکیلی تھی اُس نے دروازہ بند کیا۔
میں کھڑا تھا کہ دروازے پر دستک ہوئی اس نے کہا میں نے کچھ آرڈر کیا ہے پھر 6 سے 7 مسلح آدمی داخل ہوئے جن کو چہروں پر ماسک تھے۔