کوٹ لکھپت پولیس کی کارروائی، قتل کا مرتکب اشتہاری ملزم گرفتار

25 Jul, 2024 | 10:34 AM

عابد چوہدری:  کوٹ لکھپت پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کا مرتکب اشتہاری ملزم گرفتار کرلیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق  ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ضلع قصور سے گرفتار کیا گیا، ملزم 15جنوری کو رحمت پارک میں والدہ کو قتل کر کے فرار ہو گیا تھا۔
ملزم نے اپنی والدہ رضیہ بی بی کو پہلے باندھ کر تشدد کیا،پھر چھری کے وار سےقتل کیا۔
ملزم کے والد اشفاق کی مدعیت میں ملزم کیخلاف تھانہ کاہنہ میں واقعہ کا مقدمہ درج تھا۔

مزیدخبریں