عثمان خادم: پاکستان تحریک انصاف نے شعیب شاہین کو قائم مقام سیکرٹری اطلاعات تعینات کردیا۔
بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی منظوری کے بعد شعیب شاہین کو تعینات کیا گیا،سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
شعیب شاہین کو بطور قائم مقام سیکرٹری اطلاعات علی محمد خان ، شیخ وقاص اکرم،نعیم حیدر پنجوتھا اور تیمور جھکڑا بھی سہولت فراہم کریں گے۔