ویب ڈیسک: پیٹڑول کی بڑھتی قیمت اور اس سے پھیلنے والی آلودگی سے تنگ گاڑیوں کے شوقین افراد کو الیکٹرک کار کمپنی ’گگو‘ نے بڑی خوشخبری سنا دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ’گگو‘ نے اپنی ہیچ بیک منی الیکٹرک کار ’جیجی‘ (GiGi)کی قسطوں پر فروخت کا اعلان کیا ہے، چھوٹی الیکٹرک گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے یہ معیاری الیکٹرک کار خریدنے کا سنہری موقع ہے.
میڈیا رپورٹس کے مطابق گگو کمپنی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ الیکڑک کار خریدنے والے کسٹمر کے لیے پہلی مرتبہ میں 19 لاکھ 50 ہزار روپے کی 50 فیصد ڈان پیمنٹ کرنا ضروری ہے، جس کے بعد کسٹمر گاڑی لینے کے بعد ہر ماہ مقررکردہ رقم جمع کرائے گا، ایک سال میں بقیہ رقم ادا کرنا ہوگی۔
کمپنی کے ترجمان نے کہاکہ ہم نے گاڑی کا شوق رکھنے والے افراد کے لیے ہم نے ماہانہ اقساط پر کسٹمر کو گاڑیاں فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، منی الیکٹرک کار جیجی (GiGi) گاڑی چھوٹی فیملی کے لیے پُرسکون اور آرام دہ گاڑی ہے، جس میں فیملیز سفر کرنے میں خوشی محسوس کریں گی، 12 آسان اقساط میں گاڑی کی ماہانہ قسط ایک لاکھ 62 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔