پاکستان پہنچ کر بہت جذباتی محسوس کر رہی ہوں ،پاکستان کیسے پہنچی ؟بھارتی لڑکی ''انجو،، نے سب بتا دیا

25 Jul, 2023 | 10:19 PM

Imran Fayyaz

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک: کرتارپور راہداری  سے پاکستان آنے والی بھارتی لڑکی انجو نے کہا ہے کہ آج میں بہت خوش ہوں کہ مجھے آج موقع مل رہا ہے کہ  پاکستان جاؤں۔

 ویڈیو میں پاکستان آنے پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے انجو نے کہا کہ میں بہت جذباتی محسوس کر رہی ہوں،مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے کیونکہ ناممکن ممکن ہو گیا ہے،بند دروازے کھل چکے ہیں اب میں آگے بڑھ رہی ہوں۔

پاکستان داخلے کے بعد انجو نے بھارتی کرنسی کو پاکستانی کرنسی میں تبدیل کیا کیونکہ یہاں بھارتی کرنسی نہیں چلے گی۔

انہوں نے پاکستانی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی وجہ سے ناممکن ممکن ہو گیا ،ویڈیو میں انہوں نے گرونانک کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی وجہ سے یہ دروازے کھلے،بعد ازاں بھارتی لڑکی انجو ایک بس میں سوار ہوئیں،انہوں نے بتایا یہ بس انہیں گوردوارے پہنچائے جو وہاں سے چار کلو میٹر کی مسافت پر ہے۔گوردوارہ پہنچنے پر انہوں نے کہا کہ بالآخر وہ گوردورہ پہنچ چکی ہیں جور دنیا کا سب سے بڑا گوردوارہ ہے۔

 واضح رہے کہ پاکستان پہنچنے والی بھارتی لڑکی انجو کا دیربالا میں انجو اور دیربالا کے نصر اللہ کا نکاح ہوگیا ہے، انجو نے اسلام قبول کرلیا اسلامی نام فاطمہ رکھا انجو اور نصر اللہ کا نکاح ڈسٹرکٹ کورٹ  دیر میں ہوئی۔

 پاکستان پہنچنے والی بھارتی لڑکی انجو نے خیبر پختونخوا کے بالائی ضلع دِیر بالا پہنچ کر نصر اللہ سے نکاح کر کیا۔

مزیدخبریں