ٹی ٹی پی کےدہشتگردوں نے سات مہینوں میں خیبر پختونخوا میں دو مساجد کو نشانہ  بنا کر شہید کر دیا 

25 Jul, 2023 | 10:07 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک) معلوم ہوا ہے کہ  آج 25 جولائی کو ضلع خیبر کے علاقہ لنڈی کوتل میں مسجد میں گھسنے سے روکنے پر خود کو بم سے اڑا کر مسجد کو نقصان پہنچانے والے دہشتگرد کا تعلق بھی ٹی ٹی پی سے تھا۔ دہشتگرد تنظیم  ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں کی لنڈی کوتل خیبر کے علاقے میں ٹی ٹی پی دہشتگردوں کی   کارروائی سے زیر تعمیر مسجد  مکمل طر پر زمین بوس ہو گئی۔

 تفصیلات کے مطابق ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں نے  زیرِ تعمیر علی مسجد کو شہید کر کے اپنے مکروہ چہروں  کو مزید بے نقاب کر دیا۔ یہ گزشتہ چند دنوں میں ٹی ٹی پی کےخوارجیوں کی مسجدوں کو نشانہ بنانے کی دوسری  مکروہ کوشش تھی۔ عینی شاہدوں کے مطابق  ٹی ٹی پی کے دہشتگرد کی مسجد میں گھسنے کی کوشش  بہادر پولیس ایس ایچ او عدنان آفریدی نے ناکام بنا دی تھی۔ جب دہشتگرد پولیس ایس ایچ او کے سامنے بے بس ہو گیا تو اس نے اپنی خودکش جیکٹ کو دھماکے سے اڑا لیا۔  اس سے پہلے اسی گروہ کے دہشتگردوں نے  پولیس لائنز پشاور کی مسجد کو دورانِ نماز نشانہ بنایا گیا۔

 ٹی ٹی پی کے شقی القلب دہشتگرد اس سے پہلے قرآن مجید کی حرمت  کوبھی پامال کر چکے ہیں۔ ٹی ٹی پی کے یہ دہشت گرد ، اسلام اور شریعت کے نام پر وطنِ عزیز ، قوم اور مذہب کے اصل دشمن ہیں۔

مزیدخبریں