مسجد میں خود کش دھماکہ میں شہید ہونے والےایس ایچ او کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

25 Jul, 2023 | 09:52 PM

ویب ڈیسک: ضلع خیبر تھانہ علی مسجد کٹہ کشتہ مسجد میں خود کش دھماکہ میں شہید ہونے والے ایڈشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی کی نماز جنازہ شاہ کس پولیس لائنز میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی۔ 

خیبر پولیس لائنز شاہ کس میں ہونے والے نماز جنازہ میں  ڈی پی اوخیبرسلیم عباس کلاچی پاک  ارمی اور ضلعی انتظامیہ کے افسران سمیت مختلف مکتب فکر اور شہداء کے لواحقین نے کثیر تعداد میں شرکت کی،  اس موقع پر شرکاء نے شہید کی جسد خاکی پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہید کے بلند درجات کے لئے دعا کی۔ 

پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی، ڈی پی او نے شہید کے بچوں اور دیگر لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے شہید  کی جرات و بہادری اور پیشہ ورانہ خدمات پر زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کی۔ 

مزیدخبریں