ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زخمی پولیس اہلکاروں کے علاج ومعالجے کیلئے مزید فنڈز جاری

Funds issued,Injured police,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)زخمی پولیس اہلکاروں کے علاج معالجے کیلئے مزید 33 لاکھ روپے کے فنڈز جاری،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 16 اہلکاروں کو علاج معالجے کیلئے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دیدی۔

لاہور سمیت مختلف اضلاع و یونٹس سے بھجوائے گئے 20 اہلکاروں کے کیسز کا بغور جائزہ لیا گیا،اے ایس آئی محمد اسماعیل، کانسٹیبلز نصراللہ اور تنویر انجم کو 5 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے۔زخمی اے ایس آئی محمد عامر اور کانسٹیبل عنصر طارق کو 3 لاکھ 50 ہزار فی کس،انسپکٹر محمد اسلم کو 3 لاکھ روپے دئیے گئے۔

زخمی ڈی ایس پی محمد جہانگیر کو 2 لاکھ ، سب انسپکٹر محمد سموئیل، ہیڈ کانسٹیبل حسرت محمود کو 1 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے۔زخمی کانسٹیبل آصف خان کو 1 لاکھ ، اے ایس آئی راشد حیات خان ، کانسٹیبلز عمر خطاب ، طارق محمود ، واثب خان ، محمد طارق اور ارشد محمود کو فی کس 50 ہزار دئیے گئے۔

آئی جی پنجاب کا کہنا ہے زخمی اہلکاروں کے بہترین علاج معالجے اور ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر سنٹرل پولیس آفس میں کمپنسیشن ایوارڈ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔