ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

18 ماہ میں کتنے پروفیشنل پاکستان چھوڑ کر چلے گئے؟ اہم انکشافات سامنے آگئے

سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اشرف خان : کیا 18 ماہ میں 12 لاکھ پروفیشنل پاکستان چھوڑ کر چلے گئے ، حقیقت کیاہے؟  
پاکستان اووسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز نے حقیقت کا بھانڈا پھوڑ دیا ,پاکستان سے پچھلے 18 ماہ میں 12 لاکھ کے قریب مختلف کیٹیگری میں افراد بیرون ملک ملازمت کے لئے گئے .پاکستان اووسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ماہر عدنان پراچہ کے اہم انکشافات سامنے آگئے ۔صاف کہ دیا کہ یہ منفی پروپگنڈا ہے کہ 18 ماہ میں 12 لاکھ پروفیشنل پاکستان سے چلے گئے۔پاکستان سے پچھلے 40 برسوں سے بیرون ممالک ملامتوں کے لئے بھیجا جارہا ہے ۔کویڈ کے دو سال میں پوری دنیا بند تھی ۔
سال 2020 اور 2021 میں کویڈ کی پابندی کی وجہ سے بہت کم افراد ملازمت کے لئے جاسکے تھے۔سال 2022 میں پاکستان سے 8 لاکھ 35 ہزار افراد بیرون ملک ملازمت کے لئے گئے۔سال 2023 کے 6 ماہ میں 3 لاکھ 90 ہزار افراد پاکستان سے نوکری کے لئے جاچکے ہیں ۔پچھلے 18 ماہ میں مزدور اور سیمی اسکیل کے 9 لاکھ افراد ملازت کے لئے جاچکے ہیں۔جن میں سے 3 لاکھ تو صرف ڈرائیورز گیٹگری میں گئے ہیں۔پچھلے 18 ماہ میں پاکستان سے ڈاکٹر،انجنئیرز ،پیرا میڈیکل اسٹاف 70 سے 75 ہزار ہی جاسکے ہیں۔18 ماہ میں پاکستان سے پروفیشنل افراد صرف 70 سے 75 ہزار کی گئے ہیں ۔