سائفر تحقیقات ، چئیرمین پی ٹی آئی انویسٹی گیشن ٹیم کی پیشی بھگت کر واپس روانہ 

25 Jul, 2023 | 06:54 PM

ویب ڈیسک : اسلام آباد سائفر تحقیقات کا معاملہ ، چئیرمین پی ٹی آئی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی پیشی بھگت کر واپس روانہ  ہو گئے ۔ 

ایف آئی اے نے سابق وزیر اعظم کو تحقیات کے کیے 12 بجے طلب کیا تھا ، چئیرمین پی ٹی آئی نے دو گھنٹے سے زائد تحقیقاتی ٹیم کے سوالات کے جوابات دیے ۔تحقیقاتی ٹیم نے عمران خان کو سوالنامہ بھی دیا 

تحقیقاتی ٹیم نے اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کے جوابوں سے بھی سوالات پوچھے۔  

سوال نامہ میں سائفر گمشدگی اور آڈیو لیکس کے حوالے سے بھی سوال شامل تھے ۔جے آئی ٹی نے سابق وزیر  کے مختلف بیانات کو بھی سوالنامہ میں شامل کیا ۔عمران خان نے  جواب  میں کہا کہ سائفر کے حوالے سے قومی سلامتی کمیٹی کے منٹس موجود ہیں ۔جے آئی ٹی کا تینوں رہنماؤں کے جوابات کی روشنی میں مزید تحقیات شروع ہو گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں رہنماؤں کے جوابات کو مد نظر رکھ کر مزید کاروائی کی جا سکتی ہے ۔جوائنٹ انکوائری  گیشن ٹیم میں پانچ ایف آئی اے اور تین حساس اداروں کے لوگ شامل تھے ۔تحقیقاتی ٹیم گریڈ 19 کے سنئیر آفیسر پر مشتمل ہے۔ 

مزیدخبریں