(وقاص احمد)پرانے راوی پل سے نوجوان اچانک دریا میں گر گیا،غوطہ خوروں نے نوجوان کو دریائےراوی سے زندہ نکال لیا۔
نوجوان پرانے راوی پل سے اچانک دریا میں گر گیاتھا۔پولیس کے مطابق سیالکوٹ کا رہائشی بلال نامی نوجوان پرانے راوی پل پرموجود تھا کہ وہاں سے اچانک دریا میں گر گیا۔ جسے ریسکیو اور سول ڈیفنس کے غوطہ خوروں نے بروقت امدادی کارروائی کرکے نکال لیا اور طبی امداد کیلئے میاں منشی ہسپتال منتقل کر دیا۔ نوجوان نے پولیس کو بتایا کہ وہ پل پر کھڑے ہو کر دریا کا پانی دیکھ رہا تھا کہ چکرا کر دریا میں گر گیا۔پولیس کے مطابق نوجوان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔