ویب ڈیسک: سائبر کرائم سرکل لاہور نے بڑی کارروائی کے دوران بلیک میلنگ میں ملوث آن لائن لون ایپس کے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد سلیمان ، عبدالرحمان اور محمد اویس شامل ہیں، ملزمان شہریوں کو مختلف فون نمبرز سے دھمکی آمیز کالز کر کے ہراساں کرتے تھے، ملزمان کیش گین، واوو لون، کیو لون، کوئیک منی ایپس کے ذریعے کام کر رہے تھے۔ ملزمان ان منی، ایزی منی، زوماٹو لون ایپس سے شہریوں کو قرض فراہم کر رہے تھے، مبینہ کمپنی ایس سلوشن بطور ریکوری یونٹ کام کر رہی تھی، مبینہ کمپنی ایجنٹوں کو قرض دہندگان کی تفصیلات دیتی تھی۔
یہ ایجنٹس قرض کی وصولی کیلئے بلیک میلنگ کے مختلف حربے استعمال کرتے تھے، بعد ازاں شہریوں کو ایڈٹ شدہ قابل اعتراض تصاویر ،وائس کال سے ہراساں کرتے تھے، تصاویر قرض دہندگان کے کانٹیکٹ لسٹ میں موجود خاندان ،دوستوں کو بھی شیئر کی جاتی تھیں۔ ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔