ویب ڈیسک: گال میں سری لنکا کے خلاف چار وکٹوں سے فتح حاصل کے بعد آئی سی سی کے نئےسائیکل میں پاکستان واحد ٹیم ہے جس کو ابھی تک کسی ٹیسٹ میچ میں شکست کا سامنا نہیں کرنا پڑا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ٹرینیڈاڈ میں ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ ڈرا ہونے کے بعد پاکستان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی اسٹینڈنگ میں سرفہرست ہے۔کیریبین میں ٹیسٹ میچ کا پورا آخری دن بارش کی نذر ہوگیا جس کے باعث بھارت کو نئی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ مہم میں اپنے 100 فیصد ہار جیت کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑنا پڑا ہے۔
دوسری جانب گال میں سری لنکا کے خلاف چار وکٹوں سے فتح حاصل کرنے کے بعد آئی سی سی کے نئے کرکٹ سائیکل کے دوران پاکستان واحد ٹیم ہے جس کو شکست کا سامنا نہیں کرنا پڑا ہے۔ پاکستان ٹیم کولمبو میں دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن اپنے ایشیائی حریفوں کو صرف 166 رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد اپنی مہم کے اس بہترین آغاز کو برقرار رکھنے کی راہ پر گامزن ہے۔
کولمبو ٹیسٹ کے دوسرے روزپاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنا لیے ہیں اور اس میچ میں سری لنکا پر ایک بڑی برتری حاصل کرنے اور اپنی ناقابل شکست حیثیت کو برقرار رکھنے کا خواہاں ہوگا۔ بھارت نے ابھی تک نئے سائیکل میں شکست کا ذائقہ نہیں چکھا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے ساتھ میچ ڈرا ہونے سے بھارتی ٹیم کو تازہ ترین اسٹینڈنگ میں دوسرے مقام پر پہنچا دیا ہے اور ان کی جیت ہار کا تناسب 100 فیصد سے کم ہو کر 66.67 ہوگیا ہے۔
آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ اسٹینڈنگ میں دوسرے مقام پر برقرار ہیں، آسٹریلیا (تیسرے)، انگلینڈ (چوتھے) اور ویسٹ انڈیز (پانچویں) نمبر پر دیگر ٹیموں کے ساتھ موجود ہے جو پہلے ہی نئے 2023-25 ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل میں شامل ہو چکی ہیں۔
آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ، پاکستان پہلی پوزیشن پر آگیا
25 Jul, 2023 | 05:01 PM