ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پھل سستے نہ ہو سکے، مارکیٹ میں سرکاری نرخوں کے برعکس فروخت

پھل سستے نہ ہو سکے، مارکیٹ میں سرکاری نرخوں کے برعکس فروخت
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مائدہ وحید : شہریوں کی پھل سستے ہونے کی اُمید پوری نہ ہوسکی۔دکانداروں نے سرکاری ریٹ سےزائد قیمت میں پھل بیچنےکاسلسلہ بھی جاری رکھاہوا ہے۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سرکاری نرخنامے پر عمل کرانےمیں تاحال ناکام۔ شہریوں کا کہناہے اتنےمہنگےپھل کیسے خریدیں۔
 مہنگے پھل خریدنا غریب کیلئے خواب بن گیاہے۔جبکہ شہر بھر میں سرکاری نرخ نامے کے برعکس پھل فروخت ہورہےہیں۔ایرانی سیب کی سرکاری قیمت 345 روپے کلوہے۔ لیکن 450 روپے کلو تک بیچےجارہےہیں۔اسی طرح کیلا 155کی بجائے 220،آلو بخارہ 285کی بجائے 380،پپیتا 310کی بجائے380 روپے کلومیں فروخت ہورہاہے۔جامن 135 کی بجائے 220،آڑو 165کی بجائے 300اورآم سندھری 160کی بجائے 260 روپےتک بیچاجارہاہے۔شہریوں نےحکومت سے پھلوں کی قیمت میں کمی اور سرکاری نرخ نامےپر عمل کرانےکامطالبہ کیاہے۔