ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جناح ہاؤس حملہ ، پی ٹی آئی کارکنان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

 جناح ہاؤس حملہ ، پی ٹی آئی کارکنان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین : جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کا معاملہ، انسداد دہشت گردی عدالت نے 25 پی ٹی آئی کارکنان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی ۔

انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے سما عت کی ۔ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ کی میعاد ختم ہونے پر جیل سے عدالت پیش کیا گیا ۔تفتیشی افسر نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی تفتیشی افسر نے کہا ملزمان جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ہیں۔

ملزمان کیخلاف مقدمہ کا چالان تیاری کے مرحلہ میں ہے مہلت دی جائے۔عدالت نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی اور آٹھ اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ۔