صنم جاوید کےشوہرکوبھی جناح ہاوس حملہ کیس میں گرفتارکرلیاگیا

25 Jul, 2023 | 04:25 PM

جمال الدین: پی ٹی آئی کی جناح  ہاوس پر حملہ میں ملوث سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کےشوہرکوبھی گرفتارکرلیاگیا۔ صنم جاوید کے شوہر عتیق ریاض کو بھی جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتارکیا گیا۔
پولیس نے ملزم عتیق ریاض کو شناخت پریڈ کیلئے عدالت میں پیش کیا۔
عتیق ریاض کو چہرہ ڈھانپ کر عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔
تفتیشی افسر نے ملزم عتیق ریاض کی شناخت پریڈ کی استدعا کی۔
عدالت نے عتیق ریاض کو شناخت پریڈ کیلئے 6 روزہ جوڈیشل ریمانڈپرجیل بھجوادیا۔

صنم جاوید کےشوہر کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ عتیق ریاض کوصنم جاویدکاشوہرہونے کی سزا مل رہی ہے۔

وکیل نے دعویٰ کیا کہ صنم جاوید کےمقدمہ کی پیروی کرنے سکی وجہ سےعتیق ریاض کو گرفتار کیا گیا ۔

فاضل جج نے قرار دیا کہ شک توکسی پر بھی ہو سکتا ہے۔ اگرملزم بےگناہ ہے توشناخت پریڈکےبعدرہاہوجائےگا۔

مزیدخبریں