ویب ڈیسک: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان میں 8 ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح و سنگ بنیاد رکھ دیا۔
منگل کووزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر ڈیرہ اسماعیل خان پہنچے جہاں انہوں نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔
اس موقع پر پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود،وفاقی وزیر توانائی انجینئرخرم دستگیر، وزیرمملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک کے علاوہ علاقے کے معززین اوعمائدین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیرہ اسمعیل خان میںجن 8بڑے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا ان میں یارک سے پہاڑ پور شاہراہ، بنوں چوک تا موٹروے شاہراہ، ڈیرہ اسماعیل خان بائی پاس، یارک تا ٹانک سمیت مختلف رابطہ سڑکیں، 220کے وی سب سٹیشن اور تیل و گیس کی فراہمی کے منصوبے شامل ہیں۔