ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ندا ڈار ایشین کرکٹ گیمز  میں پاکستانی ویمنز ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کا عہدتمام

Asia Cup: Nida Dar replaces Bisma Maroof in the National Womens Cricket team, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایشین کرکٹ گیمز پاکستانی ویمنز ٹیم کا اعلان ہو گیا، سابق کپتان بسمہ معروف اسکواڈسےباہر ہو گئیں،  ڈیانا بیگ کی واپسی متوقع ہے،انوشے ناصر اور شوال ذوالفقار کو قومی اسکواڈ  میں شامل کر لیا گیا، دونوں پہلی بار پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔

   قومی ویمنز ٹیم کے پندرہ رکنی اسکواڈ  کا انتخاب  ہو گیا، سابق کپتان کو آؤٹ کر دیا گیا ،لیفٹ آرم اسپنر انوشے ناصر اوردائیں ہاتھ کی بیٹر  شوال ذوالفقار کو ٹیم میں جگہ مل گئی، ٹیم میں ڈیانا بیگ کی واپسی ہو گئی ، وہ اس سال آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں انگلی زخمی ہوجانے کے بعد سے انٹرنیشنل کرکٹ سے باہر تھیں۔

 پندرہ رکنی اسکواڈ  کا انتخاب ویمنز سلیکشن کمیٹی کے چیرمین سلیم جعفر، ہیڈ کوچ مارک کولز اور کپتان ندا ڈار کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔

 پاکستانی اسکواڈمیں ندا ڈار ( کپتان ) عالیہ ریاض،  انوشے ناصر، ڈیانا بیگ ، فاطمہ ثنا، منیبہ علی، ناجیہہ علوی، نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز ، عمیمہ سہیل، صدف شمس، شوال ذوالفقار، سدرہ امین ، عروب شاہ اور ام ہانی شامل ہیں۔

 ایشین گیمز کے کرکٹ مقابلے اس سال 19سے 26 ستمبر تک چین کے شہر ہینگ زو میں منعقد ہونگے۔ اس سے پہلے پاکستان کی ویمنز ٹیم 2010 ء میں چین میں ہونے والے ایشین گیمز اور پھر2014ء میں جنوبی کوریا میں ہونے والے ایشین گیمز کے کرکٹ مقابلوں میں گولڈ میڈل جیت چکی ہے اور  اب اس کی نظریں  ہیٹ ٹرک مکمل کرنے پر مرکوز ہیں

 ایشین گیمز سے قبل پاکستانی ویمنز کرکٹ ٹیم یکم سے 14 ستمبر تک جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز میں تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور تین ون ڈے انٹرنیشنل ( آئی سی سی چیمپئن شپ کا حصہ ) کھیلے گی۔

 ٹیم کے سپورٹ اسٹاف میں عائشہ اشعر ( منیجر )، مارک کولز ( ہیڈ کوچ )، سلیم جعفر ( بولنگ کوچ ) ،محتشم رشید ( فیلڈنگ کوچ ) اور رفعت گل ( فزیوتھراپسٹ شامل ہیں۔