سول جج کی اہلیہ کا کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد ، مقدمہ درج

25 Jul, 2023 | 12:51 PM

مانیٹرنگ ڈیسک: وفاقی پولیس نے کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے پر تھانہ ہمک میں سول جج کی اہلیہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

وفاقی پولیس نے بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جس میں حبس بے جا میں رکھنے اور تشدد کی دفعات شامل کر لی گئیں۔مقدمے کے متن کے مطابق 14 سالہ رضوانہ دس ہزار روپے کے عوض چھ ماہ سے سول جج کے گھر ملازمہ تھی، بچی سے ملاقات کے لیے آنے پر معلوم ہوا کہ وہ حبس بے جا میں بدترین تشدد کا شکار ہے۔

ترجمان وفاقی پولیس کے مطابق جج کی اہلیہ کے تشدد سے بچی کا دانت، ناک بازو اور پسلیاں ٹوٹ گئیں، ملزمہ نے بچی پر ڈنڈوں، سوٹوں اور چمچوں سے تشدد کیا، ملزمہ کی گرفتاری کے لئے کارروائی کی جارہی ہے۔

مزیدخبریں