ڈپٹی سپیکر رولنگ کیس، سپریم کورٹ کا فیصلہ آگیا

25 Jul, 2022 | 09:43 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس ، سپریم کورٹ نے فل کورٹ بنانے کی استدعا مسترد کر دی،کیس کی سماعت کل صبح ساڑھے11بجے تک ملتوی کر دی گئی۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا معاملہ، سپریم کورٹ نے فل کورٹ بنانے کی استدعا مسترد کر دی،چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر نے22 جولائی کو رولنگ دی،کیا پارٹی ہیڈ پارلیمانی پارٹی کے ممبران کو ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے کہہ سکتا ہے؟ جسٹس اعجازلاحسن نے  وکیل صلاح الدین سے کہا کہ جن مقدمات کی آپ بات کررہے ہیں ان میں مدعا کچھ اور تھا۔

چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ عدالت نے کئی گھنٹے تک عدالت نے سماعت کی اور میرٹ پر تفصیلی دلائل سنے۔ معاملے کی بنیاد یہ قانونی سوال ہے کہ ارکان اسمبلی کو ہدایات پارٹی سربراہ دے سکتا ہے یا نہیں؟ تین رکنی بینچ ہی کیس کی سماعت کرے گا۔

عدالت نے فل کورٹ بینچ بنانے کی تمام درخواستیں مسترد کرتے ہوئے کہا کہ فیصلے کی تفصیلی وجوہات بعد میں جاری کی جائیں گے۔ سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ ڈپٹی سپیکر رولنگ کے کیس کی سماعت کل صبح ساڑھے 11 بجے کریں گے۔ وکلا کو موقع دیتے ہیں کہ کل عدالت کو مطمئن کریں۔

دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ ہمارے 20 ووٹ بھی آپ نے ہم سے چھین لیے، ق لیگ کے 10 ووٹ بھی آپ نے پی ٹی آئی کو عطا کردیئے ، مریم نواز کاکہناتھا کہ پرویز الٰہی صاحب کی اکثریت تو آپ کی دین ہے۔

مزیدخبریں