(محمدساجد) معاشرے میں بڑھتے ہوئے ناخوشگوار کی واقعات کی فضا روز بہ روز بڑھتی چلی جارہی ہے، عدم برداشت کے باعث معمولی تکرار کی نوبت مرنے مارنے تک پہنچ جاتی ہے، سوشل میڈیا پر ایک ایسی ہی میڈیا وائرل ہوئی جس میں لڑکیاں، لڑکے سے لڑ پڑیں۔
تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیا پر آئے روز لڑائی جھگڑوں کی ایسی ویڈیوز اپ لوڈ ہورہی ہیں جن کی وجہ سے معاشرے میں عدم برداشت کی فضازور پکڑتی جارہی ہے، پاکستان سمیت دیگر ممالک میں ہونے والے ان ناخوشگوار کی واقعات کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر موجود ہیں۔ ایک اور نئی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں لڑکیاں کیفے میں لڑکے سے الجھ پڑیں۔
واقعہ نئی دہلی بھارت کے شہرلکھنو کے کسی کیفے میں پیش آیا جہاں ،وائرل ہونے والی ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو لڑکیاں ایک لڑکے سے کسی بات پر ہاتھاپائی ہیں، ایک نے لڑکے کوتھپڑ بھی رسید کئےجبکہ دوسری اس کو منع کر رہی ہے۔ لڑکی نے دیوار کے ساتھ مصنوعی گملا بھی اس کو مارا۔
ہجوم کے اکٹھا ہونے پر لوگوں نے اس انٹرٹینمنٹ سے لطف اٹھایا اور بعد ازاں دو لڑکوں نے آگے بڑھ کر لڑکی کے تشدد کا شکار ہونے والے لڑکے کو بچایا اور دوسری طرف بھیج دیا، لڑکیاں بھی کیفے سے باہر چلی گئیں۔