(زاہد چوہدری) شہر میں ڈینگی کے مزید3نئے کیس رپورٹ، بخار میں تپتے مریضوں کا علاج جاری،شہر کے 730مختلف مقامات سے ڈینگی لاروا بھی برآمد ہوا ہے۔
حالیہ بارشوں کے باعث ڈینگی مچھروں کی افزائش بڑھ گئی ہے اور شہریوں پر ڈینگی وائرس کے حملے جاری ہیں ۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں ڈینگی بخار کے مزید 3 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے ۔
ڈینگی سرویلنس پر مامور ٹیموں کی جانب سے شہر کے 730 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد کرکے تلف کیا گیا ۔ ڈینگی سرویلنس پر مامور ٹیموں کو مزید فعال کردار ادا کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں اور محکمہ صحت نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ، واسا ، بلدیہ اور پی ایچ اے سمیت دیگر محکموں کو بھی استدعا کی ہے کہ اپنے زیر انتطام علاقوں میں مچھروں کی افزائش روکنے کیلئے ہاٹ سپاٹس فوری ختم کریں ۔