ویب ڈیسک: بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت نے گفتگو کے دوران صحافی پر مکے برسادیے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر راکھی ساونت کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں نئے بوائے فرینڈ اور ایک خاتون کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ اسی دوران صحافی راکھی کے ساتھ کھڑی خاتون سے ان کے بریک اپ سے متعلق سوال کرتا ہے جس پر راکھی بھرے مجمع میں صحافی پر لاتوں اور مکوں سے حملہ کردیتی ہیں۔
بعد ازاں صحافی کو ہنستے ہوئے بھی دیکھا گیا جب کہ دوسری جانب اداکارہ بھی مسکراتی ہوئی پیچھے ہٹ گئیں۔واضح رہے کہ راکھی ساونت نے ’میں ہوں نا‘، ’سوایم‘ اور کئی مشہور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔