(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر مختلف قسم کی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں تاہم بعض ویڈیوز دنگ کر دینے والی ہوتی ہیں۔
ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے ، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چین میں ایک رہائشی عمارت کی پانچویں منزل سے دو سالہ بچہ گر گیا جسے موقع پر پہنچ کر ایک شہری نے بچالیا۔
انٹرنیٹ پر گردش کرنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری کی گاڑی پارک کرنے کے دوران بچے پر نظر پڑتی ہے جو گھر کی کھڑکی میں لٹکا ہوا ہے۔شہری اس دوران فون پر بات کر رہا تھا لیکن وہ فوری رہائشی عمارت کے نیچے بچے کو بچانے کے لیے پہنچ گیا۔
Heroes among us. pic.twitter.com/PumEDocVvC
— Lijian Zhao 赵立坚 (@zlj517) July 22, 2022
بچہ پانچویں منزل سے تقریباً 50 فٹ کی اونچائی سے گرا جسے شہری نے زمین پر گرنے سے پہلے ہی پکڑ لیا۔اس دوران بچے کو پکڑنے کے لیے شہری کو اپنا موبائل فون زمین پر پھینکنا پڑا۔
سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو خوب شیئر کیا جا رہا ہے۔