(ویب ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان سپریم کورٹ نے ایک اہم فیصلہ دیتا ہوئے کہا حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ برقرار رکھنے کیلئے ٹھوس بنیاد درکار ہے،آج زیادہ ووٹ لینے والا باہر اور 179 لینے والا وزیراعلیٰ ہے۔
تفصیلات کےمطابق قائد ایوان کے انتخاب کے لئے سپریم کورٹ میں سماعت جاری ہے، جسٹس عمر عطا بندیال چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے ریمارکس دیے کہ آج زیادہ ووٹ لینے والا باہر اور 179 لینے والا وزیراعلی ٰہے،ہم ایسا ماحول بنانا چاہتے ہیں جو سائل کے فائدے کا ہو،حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ برقرار رکھنے کیلئے ٹھوس بنیاد درکار ہے۔
وکیل بیرسٹر صلاح الدین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ عدالت کے فیصلے پر انتخابات ہوئے اور پر امن طریقے سے ہوئے،ہمیں یہ ڈھونڈ کر دے دیں کہ کہاں لکھا ہے پارٹی ہیڈ غیر منتخب بھی ہو تو اس کی بات ماننا ہوتی ہے، اپریل سے ایک تنازعہ چلا آرہا ہے کیا آپ چاہتے ہیں یہ معاملہ طویل پکڑتا جائے؟ فل کورٹ ستمبر میں ہی بن سکے گا کیا اس وقت تک سب کام روک کے رکھیں۔
ریاست کے کام چلتے رہنے چاہئیں،ہم نے یکم جولائی کو فیصلہ دیتے ہوئے بھی موجود وزیراعلیٰ کو کام سے نہیں روکا تھا ،الیکشن کے نتائج کا احترام ہونا چاہیے،ملکی کرنسی ہر روز گررہی ہے،کیا وہ ہماری مداخلت کی وجہ سے ہے؟ آپ کے دلائل بظاہر غیر جمہوری ہیں ،آپ اپنے اراکین کو ڈمی سمجھتے ہیں؟ آپ کہہ رہے ہیں پارٹی ہیڈ کا کنٹرول ہوتا ہے۔