ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک چارج میں ہزار کلومیٹر سفر، نئی الیکٹرک گاڑی متعارف

Mercedes interduce electric car in
کیپشن: Mercedes car
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پٹرول کی یکے بعد دیگرے بڑھتی قیمتوں کی وجہ سےعوام مشکلات کا شکارہے۔ جس کی وجہ سے روازنہ کی بنیاد پر سفر کرنے والے لوگ اس مسئلے کا کوئی متبادل تلاش کرنے لگے ہیں، مرسڈیز نے ایک ایسی کانسیپٹ الیکٹرک گاڑی تیار کی جائے جو سنگل چارج پر ایک ہزار کلومیٹر تک سفر کرسکے۔

تفصیلات کےمطابق مرسڈیز کی تیار کی ہوئی الیکٹرک گاڑی ایک چارج پر ایک ہزار کلومیٹر تک سفر کرتی ہے،کانسیپٹ گاڑی مرسڈیز ای کیو ایکس ایکس کی شکل میں پیش کردی گئی ہے۔

کمپنی کا ای کیو ایکس ایکس کے بارے میں کہنا تھا کہ اس میں سفرکرتے ہوئے محسوس ہوتا ہے کہ یہ مستقبل کی گاڑی ہے۔اس کی ٹیکنالوجیز کو مستقبل قریب میں دیگر گاڑیوں کا حصہ بنایا جائے گا۔گاڑی کی چھت پر سولر پینلز نصب ہیں اور یہ سڑک پر چلتے ہوئے کسی فٹ بال کے مقابلے میں ہوا کو زیادہ بہتر کاٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

گاڑی کے اندر ایک سنگل موٹر موجود ہے جو 244 ہارس پاور فراہم کرتی ہے۔یہ 7 سیکنڈ میں 0 سے 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار پکڑ سکتی ہے۔گاڑی میں رئیل ٹائم 3 ڈی نیوی گیشن سسٹم دیا گیا ہے جبکہ 47.5 انچ ڈسپلے دیا گیا ہے۔ کمپنی نے ابھی تک مرسڈیز ای کیو ایکس ایکس کی قیمت کا حتمی اعلان نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ مرسڈیز بینز کی کانسیپٹ الیکٹرک کار نے ایک چارج میں چار ممالک کا سفر کرتے ہوئے ایک ہزار کلومیٹر سے زیادہ فاصلہ طے کیا تھا،دنیا میں سب سے بہتر کارکردگی کی دعویدار الیکٹرک کار ’ مرسڈیز ویژن ای کیو ایکس ایکس‘ نے جرمنی کے شہر سنڈیلفنجین سے اپنے سفر کا آغاز کیا اور سوئٹزرلینڈ اور اٹلی سے گزرتے ہوئے فرانس کے جنوبی شہر کاسیس تک اپنا سفر مکمل کیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer