خاتون ماڈل پر جیل میں بدترین تشدد

25 Jul, 2022 | 06:28 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک)یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے انتصار الحمادی نامی ایک خاتون ماڈل کو بدترین تشدد کرنے کے بعد قید تنہائی میں ڈال دیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق ماڈل انتصار الحمادی کو گزشتہ سال فروری میں دارالحکومت صنعا کے بین الاقوامی ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا جسے بعد ازاں ایک حوثی عدالت نے پانچ سال قید کی سزا دے کر جیل بھیج دیا تھا۔

یمن فیوچر نامی ویب سائٹ نے خبر دی ہے کہ ماڈل انتصار الحمادی کو صنعا کی سنٹرل جیل میں خوفناک تشدد کا نشانہ بنانے اور سخت مارپیٹ کے بعد جیل کی قید تنہائی والی کوٹھڑی میں بند کیا گیا ہے۔ جیل میں موجود ذرائع کا کہنا ہے کہ الحمادی کو جیل وارڈن نے الیکٹرک شاکس لگا کر تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

گزشتہ برس فروری میں گرفتار کرنے کے بعد اُس کے خلاف مختلف الزامات کے تحت مقدمات بنائے گئے۔ماڈل انتصار الحمادی نے خود پر لگائے گئے تمام الزامات سے انکار کیا تھا۔

مزیدخبریں