(عابد چوہدری)پنجاب ہائی وے پٹرولنگ میں دو سال ڈیپوٹیشن کا عرصہ مکمل کرنے والے افسران کے متعلقہ اضلاع میں تبادلے کر دیے گئے۔
پنجاب ہائی وے پٹرولنگ میں دو سال ڈیپوٹیشن کا عرصہ پورا کرنے والے73ایس آئی اور اے ایس آئیز کے تبادلے ان کے متعلقہ اضلاع میں کر دئیے گئے، آئی جی پنجاب کے سٹینڈنگ آررڈر کے تحت مذکورہ اہلکاروں کے تبادلے کیے گئے،ڈی آئی جی اسٹیبلیشمنٹ ون پنجاب نے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پی ایچ پی سے متعلقہ اضلا ع میں واپس جانے والے سب انسپکٹرز میں محمد اشرف، محمد طارق، محمد ایوب ، اعجاز احمد ،محمد اکبر،جاوید اقبال، ذوالفقار علی ، محمد الیاس ، محمد پرویز خالد، ولائیت علی ، عباس علی ، محمد ارشد علی ، ذوالفقار علی ،حامد جاوید، عرفان گل، غلام مصطفی خان، سجاد علی ، قربان علی ، محمد اصغر علی سلطان، محبوب اختر، محمد اسلام ،مس عاصمہ، کرن سونیا،اے ایس آئیز میں سفیر احمد ، قدیر احمد ، شوکت علی ، محمد عرفان ، محمد مصباح، عدیل مصطفی ، شہزاداحمد، سیماب اختر،دلنواز فریدخان اورساجد عباس سمیت دیگر شامل ہیں ۔