قوتِ سماعت سے محروم افراد بھی ’پسوڑی‘ کے مداح ہوگئے

25 Jul, 2022 | 02:55 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے گانے ’پسوڑی‘ نے قوتِ سماعت سے محروم افراد کے بھی دل جیت لیے۔

پاکستان کے پہلے قوتِ سماعت سے محروم سوشل میڈیا انفلوئینسر حسن احمد نے ’پسوڑی‘ گانے کا قوتِ سماعت سے محروم افراد کے لیے اشاروں کی زبان میں ترجمہ کیا ہے۔اُنہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں اُنہیں ’پسوڑی‘ گانے کا اشاروں کی زبان میں ترجمہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ 

انہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میں نے کوک اسٹوڈیو کے سیزن 14 کا ایک زبردست ہٹ گانا ’پسوڑی‘ اشاروں کی زبان میں پیش کیا ہے، تاکہ بہرے لوگ بھی اس گانے کے بول اپنی زبان میں سمجھ سکیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے حسن احمد کی جانب سے کی گئی اس کاوش کی بہت تعریفیں کی جا رہی ہیں۔کچھ افراد کی جانب سے تو کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے تمام گانوں کا اشاروں کی زبان میں ترجمہ کرنے کی فرمائش بھی کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں