پی ٹی آئی رہنما فواد چوھری کاعدالت سے بڑامطالبہ

25 Jul, 2022 | 02:13 PM

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سپریم  کورٹ سے حکمران اتحاد کے رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کردیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ عوام کو مبارکباد دیتاہوں  کہ 11 چہروں سے ملک کی جان چھوٹ رہی ہے، 11 لوگوں نے اقتدار میں اب کبھی نہیں آنا، رولنگ کے بارے میں تو ان 11  لوگوں نے بات ہی نہیں کی، طاقتورلوگوں کی غلطیاں ہیں جنہوں نےاس طرح کےلوگ پاکستان پرلاکربٹھا دیے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا پنجاب سے تعلق کیا ہے؟  ان کی حیثیت کیاہے،  انہوں نے یکجا ہو کر بھی عمران خان سے شکست کھائی ہے، انہیں جوتےکھا کر گھر جانے کی عادت ہے۔

انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز کس حیثیت سے وزیراعلیٰ کی کرسی پر بیٹھے ہوئےہیں؟ ہم چاہتے تھے کہ رات کو ہی سنوائی عدالت میں ہونی چاہیے، ڈپٹی اسپیکر نے اپنے بالوں سے خط نکالا اور رولنگ دی، ڈپٹی اسپیکر ایک بےشرم آدمی ہے اور ملک سے فرار ہوگیا ہے۔

  فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ حکومت نے سوشل میڈیا کے 16 ، 16 سال کے بچوں کو گھروں سے اٹھوایا، شرم اور غیرت ہوتی تو معافی مانگ کر آج استعفیٰ دے دیتے، سپریم کورٹ کو بلیک میل کرنا شروع ہوگئے ہیں، سپریم کورٹ سے مطالبہ ہےکہ پریس کانفرنس کرنے والوں کو ای سی ایل میں ڈالا جائے۔

مزیدخبریں