ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوسرا ٹیسٹ: سری لنکا پہلی اننگز میں 378 رنز بنا کر آؤٹ

دوسرا ٹیسٹ: سری لنکا پہلی اننگز میں 378 رنز بنا کر آؤٹ
کیپشن: test match
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سری لنکا کی ٹیم پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 378 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

 سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن سری لنکا نے 315 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ سے اپنی پہلی نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی تو نروشن ڈکویلا اور دونیتھ ویلاگے وکٹ پر موجود تھے۔پاکستان کو دوسرے دن صبح وکٹ کے لیے زیادہ دیر انتظار نہیں کرنا پڑا اور نسیم شاہ نے ویلاگے کو چلتا کر کے سری لنکا کو ساتواں نقصان پہنچایا۔ڈکویلا نے نصف سنچری مکمل کی لیکن 51 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد وہ بھی نسیم شاہ کو وکٹ دے بیٹھے۔

سری لنکا کی آخری دونوں وکٹیں یاسر شاہ نے حاصل کیں لیکن اس سے قبل ان دونوں وکٹوں نے قیمتی 45 رنز جوڑ کر اپنی ٹیم کی اچھے اسکور تک رسائی یقینی بنائی۔ سری لنکا نے پہلی اننگز میں 378 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور یاسر شاہ نے تین، تین جبکہ محمد نواز نے دو وکٹیں حاصل کیں۔جب میچ کے دوسرے دن کھانے کا وقفہ ہوا تو پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 15 رنز بنائے تھے اور کپتان بابر اعظم کے ساتھ امام الحق وکٹ پر موجود ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں کامیابی حاصل کر کے سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی تھی۔