ویب ڈیسک: سابق صدر آصف زرداری کے دبئی روانہ ہونے پر ان کی بڑی بیٹی بختاور بھٹو زرداری کا بیان سامنے آگیا۔
گزشتہ روز آصف زرداری غیر ملکی ائیرلائن سے دبئی روانہ ہوئے اور یہ خبر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر 'دبئی' ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگا، صارفین نے ملک کی موجودہ صورتحال پر آصف زرداری کے یوں دبئی جانے پر تعجب کا اظہار کیا۔
تاہم اب بختاور بھٹو نے آصف زرداری کے دبئی روانہ ہونے کے بعد سامنے آنے والی خبروں پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔بختاور نے لکھا 'اگر وہ جیل کے 11 سے زائد سال نہیں بھاگے تو اب کیوں بھاگیں گے؟ انہیں ہر دور حکومت میں عدالتوں کا سامنا کرنا پڑا جس میں ہمارے ڈکٹیٹر منتخب ہوئے لیکن کبھی بھاگے نہیں'۔
????. If he did not run away for 11+ YEARS of jail why would he now. Faced courts under every regime including our wannabe dictator Select but never ran. 1st bday as a grandfather he’s here to spend with his grandson (who due to a medical procedure last month could not fly himself) https://t.co/1GqAPmKNfT
— Bakhtawar B-Zardari (@BakhtawarBZ) July 25, 2022