ویب ڈیسک:تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایک بار پھر نواز شریف اور آصف زرداری کو نشانے پر لے لیا۔
ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ شریف زرداری گٹھ جوڑ نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا ہے، پنجاب میں جو کچھ ہوا اس سے ان کی سیاست سامنے آ گئی۔
عمران خان نے کہا کہ ملکی مسائل کا واحد حل صاف شفاف اور فوری انتخابات ہیں۔
قبل ازیں سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں عمران خان نے لکھا کہ یہ لوگ گزشتہ 30 برس سے پاکستان کو لوٹ رہے ہیں اور حالیہ معاشی زبوں حالی کے ذمہ دار ہیں، یہ چور جس مکاری سے ہمارے قومی اثاثے فروخت کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں، انہیں اس کی قطعاً اجازت نہیں ملنی چاہیے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ قوم اپنے قومی اثاثوں کے معاملے میں کبھی ان پر اعتماد نہیں کرے گی۔