(حافظ شہباز)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے نئے شیڈول کا اعلان کردیا گیا، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز پانچ کی بجائے چار میچوں پر مشتمل ہوگی ۔
تفصیلات کے مطابق پاک ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی سیریز 28 جولائی کو شروع ہوگا،دوسرا میچ 31 جولائی ، تیسرا یکم اگست اور چوتھا تین اگست کو کھیلا جائے گا،آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے پاکستان اور ویسٹ انڈین بورڈ کی باہمی مشاورت سے سیریز میں ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کم کیا گیا، کورونا وائرس کیس سامنے آنے پر ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے مابین دوسرا ون ڈے میچ التواء کا شکار ہوا تھا،قومی ٹیم اس دورے کے بعد 25 اگست کو وطن واپس روانہ ہوگی۔