سٹی 42: آزاد کشمیر الیکشن کے دوران فراض کی ادائیگی کیلئے جانے والی پاک فوج کی کوئیک رسپانس فورس کی گاڑی کو حادثہ، حادثے میں 4 جوان شہید اور 3 زخمی ہوگئے، حادثے میں ایک سول ڈرائیور بھی زخمی ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی گاڑی موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں گرگئی، زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، پاک فوج کی ٹیم آزاد کشمیرانتخابات میں امن ومان کی ڈیوٹی پرمعمور تھی۔