آزاد کشمیر انتخابات، سی سی پی او لاہور نے بڑا حکم دے دیا

25 Jul, 2021 | 04:41 PM

Arslan Sheikh

عابد چودھری: سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کا سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کےخلاف بلا امتیاز کارروائی کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک اور ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی بھی سی سی پی او کے ہمراہ تھے۔سی سی پی او نے اچھرہ اور گلبرگ پولنگ اسٹیشنز کا وزٹ کیا۔ سی سی پی او لاہور نے ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو بریفنگ بھی دی۔ سی سی پی او کا کہنا تھا کہ غیر متعلقہ افراد کو پولنگ اسٹیشز سے دور رکھا جائے اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کےخلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔

سی سی پی او لاہور نے پریزائیڈنگ افسروں سے سکیورٹی بارے استفسار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ جیت کی خوشی میں ہلڑ بازی اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

آزاد کشمیرانتخابات کے موقع پر لاہور میں 25پولنگ سٹیشنز کو کیٹیگری اے، بی، سی میں تقسیم کیا گیا ہے۔ کیٹیگری اے میں 03، کیٹگری بی میں 19جبکہ کیٹگری سی میں 03 پولنگ سٹیشنز شامل ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کے مطابق ایس پی ڈولفن سکواڈ پٹرولنگ پلان کے مطابق عملدرآمد کروانے کے ذمہ دار ہوں گے جبکہ ڈولفن سکواڈ اور پیرو  کی 28 ٹیمیں پولنگ کے اختتام تک اہم شاہراؤں پر موجود رہیں گی۔

ڈی آئی جی ساجد کیانی کے مطابق ایلیٹ فورس اور سپیشل سکواڈ ٹیمیں بھی پولنگ سٹیشنز کے اطراف گشت کریں گی۔ 06ایس پیز، 18ڈی ایس پیز، 25ایس ایچ اوز تعینات کئے گئے جبکہ پولنگ بوتھ پر 700 پولیس جوانوں کے ساتھ 100لیڈیز اہلکار بھی چیکنگ کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ 

مزیدخبریں