مسلم لیگ ق نے ن لیگ کی بڑی وکٹ گرادی

25 Jul, 2021 | 03:11 PM

Malik Sultan Awan

عمر اسلم: سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی اور سینیٹر کامل علی آغا سے پی پی ایک سو چونسٹھ کی معروف سماجی شخصیت چودھری زین شوکت ڈوگراں کی ملاقات ،چودھری زین شوکت نے مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کر لی۔
 سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی نے چودھری زین شوکت ڈوگر واں کو مسلم لیگ میں خوش آمدید کہتے ہوئےکہاکہ مخالفت میں نہیں ملک کی خدمت میں سب ایک دوسرے سے آگے بڑھیں، پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کیلئے سب کو باہمی اختلافات بھلا کر اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا خوشحال ہوں گے تو پاکستان ترقی کرے گا۔

پی پی ایک سو چونسٹھ کی معروف سماجی شخصیت چودھری زین شوکت ڈگراں نے چودھری پرویزالٰہی کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کی قائدانہ صلاحیتوں پر بھرپور اعتماد ہے،پارٹی مجھے جوبھی ذمہ داری سونپے گی اس پر پورا اتروں گا۔ چودھری زین شوکت کاکہناتھاکہ میرے والد مرحوم چودھری شوکت ڈگراں سابق چیئرمین ضلع کونسل رہے وہ بھی چودھری خاندان کی خدمات کے معترف تھے۔

مزیدخبریں