سٹی 42: سندر میں گھریلو جھگڑے پر مشتعل شہری نے فائرنگ کرکے بہن اور بہنوئی کو قتل کر دیا۔ پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق دوہرے قتل کا واقعہ سندر کے علاقہ اسلام نگر میں پیش آیا، جہاں شہزاد کا اپنے بہنوئی ریاست کے ساتھ گھریلو تنازع پر جھگڑا ہو گیا۔ اسی دوران ملزم شہزاد نے مشتعل ہو کر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کی زد میں آکر ملزم کی بہن شگفتہ اور بہنوئی ریاست موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
بھائی کی فائرنگ سے بہن اور سابق بہنوئی کو قتل کرنے کے دو مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔ لڑکی کی قتل کا مقدمہ والد کی مدعیت میں بیٹے جبکہ لڑکے کے قتل کا مقدمہ اس کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی تھی، جنہوں نے مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دیں۔ واقعہ منظر عام آنے پر سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کر لی اور واردات میں ملوث ملزم شہزاد کی جلد گرفتاری کا بھی حکم دیا ہے۔