اداکارہ زرنش خان کورونا میں مبتلا، ہسپتال منتقل

25 Jul, 2021 | 09:50 AM

Sughra Afzal

جوہر ٹاؤن(زین مدنی) پاکستانی ٹیلی وژن ڈراموں کی مشہور اداکارہ زرنش خان بھی موذی مرض کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طبعیت خراب ہونے کے بعد اداکارہ زرنش خان کا کورونا ٹیسٹ کروایا گیا تھا جو مثبت آیا، ان کی طبیعت نہیں سنبھل رہی تھی اس لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ان کی فیملی نے انھیں ہسپتال میں داخل کرا دیا۔

اداکارہ زرنش خان نے خود بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں بتایا ہے کہ وہ کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکی ہیں، انہوں نے اپنے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ اس موذی مرض سے بچیں اور اس بیماری کو مذاق ہرگز نہ سمجھیں، کورونا ایس او پیز پر عمل کریں، اپنا خیال رکھیں تاکہ وہ محفوظ رہ سکیں۔

انسٹاگرام پر انہوں نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ میں اس وقت ہسپتال میں زیر علاج ہوں۔

مزیدخبریں