"حکومت خود کلبھوشن یادیو کی وکیل بنی ہوئی ہے"

25 Jul, 2020 | 08:00 PM

Arslan Sheikh
Read more!

( عمر اسلم ) سیکرٹری جنرل مسلم لیگ (ن) احسن اقبال کی پریس کانفرنس، کہتے ہیں دو سال قبل مسلم لیگ ن کا آج کے دن ہی مینڈیٹ چرایا گیا، حکومت ناکام ہوگئی، حکومت خود بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی وکیل بن گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل ن لیگ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پچیس جولائی دو ہزار اٹھارہ کو مسلم لیگ ن کا مینڈیٹ چرا کر تحریک انصاف کو حکومت دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی ناکام پالیسی کے باعث معیشت تباہ اور سی پیک محدود ہوگیا، ہمارے منصوبوں کا ہی آج افتتاح ہورہا ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے بعد اپوزیشن جماعتیں اے پی سی میں حکومت سے نجات کی حکمت عملی طے کریں گی۔

لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت خود کلبھوشن یادیو کی وکیل بنی ہوئی ہے جبکہ کشمیریوں پر ہونے والے مظالم پر حکومت نے کچھ نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دیامیر بھاشا ڈیم حکومت کی ناقص پلاننگ کے باعث نیلم جہلم ڈیم نہ بن جائے۔ احسن اقبال نے مزید کہا کہ دوسال میں حکومت نے ہر شعبہ کو تباہ کردیا ہے۔

مزیدخبریں