(قیصر کھوکھر) پنجاب حکومت نے آسٹریلین کمپنی کے ساتھ مل کرسٹیل ملز لگانےکامنصوبہ بنا لیا۔
پنجاب حکومت نے آسٹریلین کمپنی کےساتھ مل کر صوبے میں سٹیل ملز لگانےکامنصوبہ بنایا ہے۔سٹیل ملز لگانےکامنصوبہ چنیوٹ پراجیکٹ کے حوالے سے بنایا گیا ہے۔سیکرٹری معدنیات عامر اعجاز اکبر کا کہنا ہے کہ چنیوٹ میں250ملین ٹن لوہے کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں،محکمہ معدنیات نے وفاقی حکومت کو معاہدہ کرنےکیلئےکیس بھجوادیاہے۔ سیکرٹری معدنیات کے مطابق سٹیل ملز لگانےکامعاہدہ جوائنٹ وینچر کے طور پر کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس منصوبےپرایک اعشاریہ25ارب ڈالرلاگت آئےگی۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلین کمپنی صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت سٹیل ملز لگائے گی۔عامر اعجاز اکبر کے مطابق ملز کے قیام سے جہاں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے وہیں ملک کی لوہے کی ضروریات بھی پوری ہوں گی۔