اساتذہ کیلئے خوشخبری

25 Jul, 2020 | 05:07 PM

Arslan Sheikh

( جیند ریاض ) سکول ایجوکیشن نے صوبہ بھر کی اتھارٹیز سے ایم اے ایجوکیشن ڈگری کی بنیاد پر بھرتی اساتذہ کی تفصیلات مانگ لیں، اتھارٹیز کو ایک ہفتہ میں تفصیلات فراہم کرنا ہونگی۔

اتھارٹیز ایم اے ایجوکیشن کی بنیاد پر بھرتی اساتذہ کی تفصیلات فراہم کریں گی، تمام اضلاع میں موجود ایم اے ایجوکیشن اساتذہ کی الگ سے فہرست تیار کی جائیں گی، تیار کردہ فہرست ایک ہفتہ میں محکمہ کو بھجوائی جائے گی۔ سکول ایجوکیشن کے مطابق موصول ہونے والی فہرست کے ذریعےاساتذہ کی سنیارٹی لسٹ مرتب کیجائے گی۔

دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب بھر کے اساتذہ کے تبادلوں کا معاملہ التواء کا شکار ہے، جوائنگ تاریخ بھی گزر گئی مگر تبادلوں کا عمل مکمل نہ ہوسکا۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیزکی غفلت سے اساتذہ کو مشکلات درپیش ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے غلط ڈیٹا دینے کی وجہ سے اساتذہ کو پریشانی کا سامنا ہے جبکہ اساتذہ جوائنگ اور ری لیونگ کیلئے اتھارٹیز کے چکر لگانے پر مجبور ہیں۔

ذرائع کے مطابق دس ہزار اساتذہ کےتبادلوں کی منظوری دی گئی تھی، نئی پوسٹنگ پر جوائنگ دینے کے لیے 17 جولائی آخری تاریخ رکھی گئی تھی۔ 

مزیدخبریں