لاہوریئے ہوشیار رہیں، ڈیجیٹل فراڈیئے سرگرم ہو گئے، وکلا اور کاروباری افراد کے فیس بک اکاؤنٹس ہیک کر کے دوستوں سے رقم ہتھیا لی۔
تفصیلات کے مطابق ، ڈیجیٹل فراڈیئے سرگرم ہو گئے ہیں، وکلا اور کاروباری افراد کے فیس بک اکاؤنٹس ہیک کر کے دوستوں سے رقم ہتھیا لی، فراڈیوں نے انتہائی ضرورت کا بہانہ بنا کر میسنجر پر رابطہ کیا اور موبائل بینکنگ سے ٹرانزیکشن کروائی۔
دوسری جانب انسانی سمگلرز نے ترکی میں سختی کے بعد سادہ لوح افراد کو لوٹنے کا نیا ٹھکانہ ڈھونڈ لیا، شاطر انسانی سمگلروں نے بیرون ملک بیٹھ کر سوشل میڈیا کے سہارے نیا جال بُن لیا ہے۔ انسانی سمگلر فیس بُک کے ذریعے گروہ سادہ لوح لوگوں کو کینڈا، آسٹریلیا، جاپان اور یورپ کے ویزوں کا جھانسہ دیتے ہیں۔
واضح رہے کہ رواں سال کے6 ماہ میں سنگین نوعیت کے جرائم میں 17 فیصد اضافہ ہوا ہے، سنگین جرائم کے رواں سال گیارہ ہزار سے زائد مقدمات درج، ایک کھرب انتیس ارب سے زائد کا بجٹ ہونے کے باوجود پولیس شہریوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہوگئی۔ نفری اور بڑے بجٹ کے باوجود پنجاب پولیس کرائم کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔
جرائم کی شرح میں اضافہ کے پولیس کے اپنے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال میں چھ ماہ کے دوران 11 ہزار452 مقدمات درج کیے گئے، جبکہ سال دو ہزار انیس کے پہلے 6 ماہ میں سنگین نوعیت کے ن وہزار سات سو اٹھاسی مقدمات درج ہوئے۔