پی ٹی آئی حکومت بیڈ گورننس کی بدترین مثال قرار

25 Jul, 2020 | 01:01 PM

Shazia Bashir

سٹی42: پاکستان پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی کے  دو سالہ دور حکومت کو بیڈگورننس کی بدترین مثال قرار دے دیا،پیپلز پارٹی کے رہنما نیر بخاری نے کہا ہے کہ  چھین لی، روٹی روزگار گرا دیا مکان یہ ہے نیا پاکستان۔

 

  نیر بخاری کا کہنا تھا کہ ایوان صدر آرڈیننس فیکٹری بنا دیا گیا ہے ،پارلیمنٹ پر حملہ آور ہونے والے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر سے  پارلیمنٹ کی بے توقیری جاری رکھے ہو ئے ہیں، منتخب کردہ حکومت آئینی انسانی معاشی حقوق غصب کرنے کی حدیں عبور کر رہی ہے۔

 

  نیر بخاری کا کہنا تھا کہ نالائق کپتان اور نااہل حکومتی ٹیم نے عوام کو کورونا اور زراعت کو ٹڈی دل کے حوالے کردیا ہے، معاشی بدحالی مطلق العنانیت ناقابل برداشت مہنگائی، بے روزگاری کے سونامی کے علاوہ کوئی تبدیلی نہیں آئی، گڈ گورننس کے دعویداران کے دور میں حکمران قانون سے بالا اور سیاسی مخامفین انتقام کا نشانہ ہیں۔

 

  نیر بخاری کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی چھتری تلے آٹا چینی پٹرول مصنوعی بحران کے ذریعے عوام کی جیبوں پر کھربوں روپے ڈاکہ ڈالنے والے قانون کی گرفت میں نہیں، آٹا چینی سبسڈی اجازت دینے کے ذمہ دار وزیراعظم اب بھی "کمیشن "بنا رہے ہیں، مخالفین کی کردار کشی الزام تراشی بد زبانی بد اخلاقی کو سرکاری سرپرستی میں پروان چڑھایا جا رہا ہے۔

 

  نیر بخاری کا کہنا  تھا کہ میڈیا کی پیداوار پی ٹی آئی حکومت میں آزادی اظہار کا گلا گھونٹنے کے اقدامات ہورہے ہیں، پی ٹی آئی ملکی خزانہ کی کنجیاں آئی ایم ایف کے حوالے کرنے والی آئی ایم ایف ملازمین حکومت ہے، اظہار رائے آزادی پر قدغنوں اور دھونس دباؤ کے ہتھکنڈے استعمال کئے گئے اور کئے جا رہے ہیں۔

 

  نیر بخاری  نے کہا کہ وزیراعظم وفاقی وزرا پارٹی عہدیداران پر اختیارات کے ناجائز اور غلط استعمال کے ثبوتوں کے باوجود نیب خاموش تماشائی رہا اور ہے،  اشرافیہ نمائندہ حکومت اشرافیہ کیلئے ریلیف اور عوام کی تکالیف میں اضافہ جاری رکھے ہوئے ہے، حکومتی مالیاتی شراکتی مافیاز کو فائد ہ پہنچانے کیلئے عوام الناس پر مہنگی گیس بجلی پٹرول بم گرانے کا سلسلہ جاری ہے۔

  نیر بخاری کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری حکومتی اختیارات اور وسائل عوامی فلاح ؤ بہبود کی بجائے سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کئے جا رہے ہیں، ہزاروں شہدا کے وارثین حریت پسند کشمیریوں کو بے سہارا اور بے آسرا کر دیا گیا ہے، ناکام خارجہ پالیسی سے ملک عالمی سطح پر تنہائی کا شکار اور ہمسایوں سے تعلقات میں سرد مہری ہے، چیرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں آیین کی بالادستی پارلیمنٹ کے وقاراور جمہوریت کی مظبوطی کا کردار جاری رہے گا

مزیدخبریں