'ارطغرل' نے نیا کام شروع کردیا،تصویر وائرل

25 Jul, 2020 | 12:20 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42) اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز ’  ارطغرل غازی‘ میں  مرکزی کردار ادا کرنے والے ترک اداکار کی نئی تصویر وائرل ہوئی جس کو دیکھ کر پاکستان کے علاوہ دنیا بھر میں موجود ان کے مداح حیران رہ گئے۔تصویر شیئر کرتے کیپشن میں طویل تحریر بھی لکھی۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم عمران خان کے کہنے پر پاکستان ٹیلی ویژن پر رمضان المبارک میں نشرکیا جانے والا ترک ڈرامہ'  ارطغرل غازی' اس قدر پاکستان میں مقبولیت حاصل کرچکا ہے کہ پاکستانی کیو موبائل نے ڈرامے کی مرکزی اداکارہ حلیمہ سلطان کو اپنا  برانڈ ایمبیسڈر  مقرر کرلیا۔اب ترک ڈرامے کے مشہور کردار اور مرکزی اداکارانجن التان کی نئی تصویر وائرل ہوئی جس میں ان کی جانب سے کینسر کے مریضوں کے لیے مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔

ترک اداکار نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے معاشرے میں شروع ہونے والی کینسر مہم کا حصہ بننے اور اس کے بات مداحوں کو آگاہ کیا، پوسٹ کے کیپشن میں ترک اداکار نے لکھا کہ رواں سال اُنہوں نے اپنی سالگرہ کے موقع پر ترک کینسر سوسائٹی کے ساتھ ملکر ایک مہم شروع کی ہے۔میں چاہتا ہوں کہ اس مرتبہ میرے عزیز و اقارب مجھے سالگرہ پر تحائف دینے کے بجائے عطیہ دیں تاکہ ہم اُن پیسوں سے کینسر کے مریضوں کا علاج کرواسکیں۔

یہ مہم 26 جولائی تک جاری رہے گی، اس لیے صاحب استطاعت افراد جتنا زیادہ ہوسکے عطیہ کریں۔پوسٹ کے ساتھ انہوں نے ایک لنک بھی شیئر کیا، اس کے ذریعے کینسر کے مریضوں کے لیے عطیہ جمع کرایا جاسکتا ہے۔پوسٹ کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اداکار نے اس اقدام کو خوب سراہا اور ںیک خواہشات کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نشر کیا جانے والا ترک ڈرامہ پاکستان ٹیلی ویژن اور یوٹیوب پر نئے ریکارڈ بناچکا ہے اور اس کی مقبولیت میں روز بہ روز اضافہ ہورہا ہے۔

مزیدخبریں