سٹی42: پاکستان میں آسٹریلوی ہائی کمشنر جیفری شاء نے مون سون کی بارشوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے طریقہ ڈھونڈ نکالا۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی ہائی کمشنر جیفری شاء نے پکوڑوں اور سموسوں کے ساتھ بارش خوب انجوائے کی، ان کا کہنا تھا کہ پکوڑوں اور سموسوں اور چٹنی کے ساتھ مون سون کی بارش سے لطف اندوز ہونے کے لئے آج کچھ وقت نکالا۔
آسٹریلوی ہائی کمشنر جیفری شاء کا کہنا تھا کہ مزیدار نمکین ذائقوں کے ساتھ مون سون کی بارش کی آواز اور خوشبو مزہ مزید دوبالا کرتی ہے، پاکستان کی خوبصورتی اور ثقافت حیرت انگیز ہے۔
پاکستان میں مون سون بارشوں کا آغاز ہوچکا ہے اور بارشوں میں کھانے پینے کا بھی الگ ہی مزہ ہے اور لوگ طرح طرح کے اہتمام کرتے ہیں، جب مٹی کی سوندھی مہک اٹھتی ہے تو اس زمین سے اپنائیت کا احساس اور بڑھ جاتا ہے۔
دوسری جانب شہر کے تمام نالوں کا سروے کیا گیا جس میں کئی ایسے تھے جن میں گندگی کے ڈھیر ہونے کی نشاندہی ہوئی، سپیشل برانچ نے رپورٹ میں لکھا کہ شہر میں صفائی کے ناقص انتظامات ہیں، مون سون شروع ہوگیا لیکن نالوں کی صفائی نہیں ہوئی، نالوں کی صفائی نہ ہونے کے باعث برسات میں نالے اوور فلو ہونے کا خدشہ ہے۔
ترجمان محکمہ مو سمیات اختر محمود کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں اگست میں داخل ہونے والے سسٹم میں بارشیں زیادہ ہونگی جس کی وجہ سے نچلے درجے کا سیلاب آسکتا ہے، ابھی سیلاب کی وارننگ نہیں بلکہ الرٹ جاری کیا گیا ہے تاہم اگست میں سیلاب کے بارے میں صورتحال مزید واضح ہو جائے گی، مون سون کا سلسلہ عموماً ستمبر کے وسط تک ختم ہو جاتا ہے تاہم کبھی کبھار یہ ستمبر کے آخر تک بھی چلا جاتا ہے۔