(سٹی42)بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم ریلیز ہوگئی،فلم میں اداکار کے ساتھ سنجنا سانگھی نے مرکزی کردار ادا کیا۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ انڈسٹری کے نوجوان اداکار نے گلے میں پھندہ ڈال کر زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا، بھارتی اداکار کی اچانک موت نے بالی ووڈ،لالی ووڈ انڈسٹری اور مداحوں کو حیرت زدہ کردیا،پاکستانی شوبز ستارے بھی سوشانت کی موت پر غمگین نظر آئے اور سوشل میڈیا پر اظہار افسوس کیا تھا۔بالی ووڈ کے مشہور اداکار 34 سالہ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم ’ دل بیچارہ‘ریلیز کردی گئی۔یہ فلم ڈزنی پلس ہاٹ سٹار پر ریلیز کی گئی۔
سوشانت کی ریلیز ہونے والی آخری فلم ہالی ووڈ فلم ’دی فالٹ ان آر سٹار‘ کا ہندی ریمیک ہے،اداکار کے ساتھ ہیروئن کاکردار سنجنا سانگھی نے اداکیا،فلم کی کہانی میں سنجنا سانگھی پہلے راک سٹار اور ہندی میڈیم جیسی فلموں میں چھوٹے کردار کرچکی ہے،دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فلم کے ڈائریکٹر مکیش چھابڑا ہیں اور ان کی بطور ڈائریکٹر پہلی فلم ہے۔
فلم کی ریلیز سے متعلق چہ مگوئیاں ہورہی کہ ’ دل بیچارہ‘ کو ڈزنی پلس ہاٹ سٹار پر مقرر وقت سے دس منٹ پہلے ریلیز کردیا گیا ہے، پہلے فلم شام ساڑھے سات بجے ریلیز ہونے والی تھی۔اداکار کی آخری فلم میں احساس ہمدردی اور دل کو موہ لینے والے جذبات دکھائے گئے۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار سوشانت کی ڈاکٹر نے اہم انکشاف کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ اپنی سابقہ گرل فرینڈ انکتا لوکھنڈےکو نہیں بھول پارہے تھے۔جس وجہ سےوہ ڈپریشن کا شکار ہوگئے اس کرب سے نکلنے کے لئے انہوں خود کشی کرلی۔ ڈاکٹر کیرسی چاولہ کا کہناتھا کہ6 ماہ قبل سوشانت سے ملاقات ہوئی تھی۔
اداکار نےمجھے بتایا کہ رات کو نیند نہیں آتی اور عجیب و غریب خیالات آتے ہیں۔ڈاکٹرکا کہناتھا کہ سوشانت کی باتوں سے محسوس ہوا وہ اپنی گرل فرینڈ ریا چکرورتی کے طرز عمل سے خوش نہیں تھےاور وہ اکثر اپنی سابقہ گرل فرینڈ انکتا لوکھنڈے کو بہت یاد کرتے تھے۔سوشانت کو ایسا لگتا تھا کہ ریا سے رشتہ جوڑ کر بہت بڑی غلطی کی۔