28 ڈی ایس پیز کے تقرروتبادلے

25 Jul, 2020 | 11:01 AM

Sughra Afzal

بینک روڈ (علی ساہی ) 28 ڈی ایس پیز کے تقرروتبادلے کردیئے گئے، آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے محمد قدیر احمد کو ایس ڈی پی نولکھا اور اکرام اللہ کو ایس ڈی پی او کاہنہ تعینات کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ظفر جاوید ملک کو ایس ڈی پی اوبرکی، محمد توصیف کوایس ڈی پی او کوتوالی گوجرانوالہ، عبدالرحمان کو ایس ڈی پی او کوٹلی ستیاں راولپنڈی، محمد سکندر کوایس ڈی پی اوتلہ گنگ چکوال، فرخ سہیل سدھو کوایس ڈی پی او کمالیہ، ظفراقبال کو ایس ڈی اوپی صدر اوکاڑہ، شبیر احمد خان کو ایس ڈی پی او کھڑ ریانوالہ فیصل آباد، محمد سلیم کو ایس ڈی پی اوسٹی ساہیوال، راشد منیر کو ایس ڈی پی او اٹھارہ ہزاری جھنگ، طارق پرویز کوایس ڈی پی او کینٹ ملتان، صابر حسین کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز نارووال لگا دیا گیا۔

ذوالفقارعلی ورک کو ایس ڈی پی او سمبڑیال، عظمت حیات کو ایس ڈی پی او لالہ موسیٰ گجرات، منصورعالم کو ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی، عباس اختر کوایس ڈی پی او صدر بہاولنگر،حاکم علی خان کو ایس ڈی پی او صدر گوجرہ، شمس الدین کو ایس ڈی پی او بوریوالا وہاڑی، تنویر امجد کو ڈی ایس پی لیگل سی پی او، عزیراحمد کو ایس ڈی پی او صدر ملتان اور بشریٰ عبدالغنی کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز چکوال لگا دیا گیا۔

ڈی ایس پی محمد زاہد اور وقارالحق کو سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا،  کرامت علی، ناصرغوری اور جاوید اقبال کی خدمات ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کے سپرد کردی گئیں، محمد اعجاز کو پنجاب کانسٹیبلری فاروق آباد رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

دوسری جانب محکمہ خزانہ نے پولیس کے بجٹ سے پہلے کوارٹرز کی  35 ارب 15 کروڑ روپے کی قسط جاری کر دی، حکومت نے پولیس کو رواں مالی سال میں ایک کھرب 18 ارب سے زائد کا بجٹ جاری کرنا ہے۔

یاد رہےکہ 23 جولائی کو آئی جی پنجاب نے لاہور کے کئی ایس پیز سمیت12 پولیس افسروں کے تقرر و تبادلےکیے ہیں۔

مزیدخبریں