(حافظ شہباز علی) قو می کرکٹ ٹیم کے اوپنرامام الحق زخمی ہوگئے، امام الحق فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی گیند ہاتھ پر لگنے سے زخمی ہوئے۔
ڈربی میں جاری چار روزہ میچ میں پی سی بی وائٹس کے اوپنر امام الحق کے بائیں ہاتھ پر گیند لگ گئی۔فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی گیند امام الحق کے ہاتھ پر لگی،گیند لگنے کے بعد امام الحق گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔
ترجمان پی سی بی کے مطابق ڈاکٹرز کے تفصیلی معائنے کے بعد امام الحق کی انجری سے متعلق مزید تفصیلات جاری کردی جائیں گی۔